پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم جنوری میں آسٹریلیا کا دورہ کریگی

کراچی ،مئی۔ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لییآئندہ سال جنوری میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن کے تین سالہ سائیکل میں پاکستان ویمنز ٹیم کو آسٹریلیا کے علاوہ انگلینڈ، بنگلہ دیش اورنیوزی لینڈ کے دورے بھی کرنے ہیں۔ جبکہ 25جولائی سے 8اگست تک برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنی ہے، جس کے بعد پاکستانی خواتین ٹیم اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی شرکت کر یگی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کیخواتین ٹیموں کے مابین 16سے 29نوری تک جاری رہنے والی سیریز کے میچ سڈنی ، برسبین اور کینبرا میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 16، 18اور 21جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل اس سیریز کے ابتدائی دو میچ برسبین جبکہ تیسرا میچ سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی 24جنوری کو سڈنی میں ہی کھیلا جائے گا۔ باقی دونوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 27اور 29 جنوری کو کینبرا میں کھیلے جائیں گے۔

 

 

Related Articles