500 سے زائد سائیکلیں چوری کرنے والا شخص گرفتار

لندن،مارچ۔برطانیہ میں مبینہ طور پر 500 سے زائد سائیکلیں چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کوگرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے شہر آکسفورڈ میں پولیس نے گزشتہ ہفتے ایک گھر میں چھاپا مارا اور 54 سالہ شخص کو گرفتار کیا جس پر 500 سے زائد سائیکلیں چوری کرنے کاالزام ہے۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کے گھر کے احاطے میں ایک خالی جگہ سے 500 سے زائد سائیکلیں بھی قبضے میں لے لیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پولیس ملزم کے پاس سے برآمد ہونے والے سیکڑوں سائیکلوں کے مالکوں کو ڈھونڈنے میں مصروف ہے جبکہ پولیس نے تفتیش کی بنیاد پر اس شخص کے خلاف وارنٹ جاری کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ملزم کے گھر کے پیچھیگارڈن میں موجود 500 سائیکلوں کا پہاڑ گوگل ارتھ سیٹلائٹ سے دکھائی دے رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف متعدد شکایات درج کی گئیں تاہم تفتیش کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملنے اور پولیس کی جانب سے سائیکلوں کی تصاویر جاری کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس صورتحال کا مذاق اڑایا۔

Related Articles