کے جی ایف، چیپٹر 2 ٹریلر، پانچ زبانوں میں 109 ملین ویوز کا ریکارڈ

ممبئی ،مارچ۔ بولی وڈ فلم کے جی ایف، چیپٹر 2 نے اپنی ریلیز سے پہلے ہی یہ بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ بھارتی سنیما میں آج تک کسی بھی فلم نے آج تک یہ ریکارڈ نہیں بنایا ہے۔ کنڑ فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ زیر بحث فلم کے جی ایف: چیپٹر 2 کا ٹریلر اس وقت پورے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران اداکارہ یش کی فلم کے ٹریلر کو پانچ زبانوں میں 109 ملین سے بھی زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ کسی بھارتی فلم کے ٹریلر کو اتنی زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ بڑی خبر شیئر کرتے ہوئے فلمسازوں نے فخر سے کہا کہ ریکارڈ، ریکارڈ، ریکارڈ۔ راکی کو یہ پسند نہیں ہے، وہ اس سے گریز کرتا ہے، لیکن ریکارڈز راکی کو پسند کرتا ہے۔ وہ اس سے بچ نہیں سکتا۔ کنڑ زبان میں18 ملین، تیلگو: زبان میں 20 ملین، ہندیبان میں 51 ملین، تمل کو 12 ملین جبکہ ملیالم زبان میں 8 ملین ویوز ملے۔کے جی ایف: چیپٹر2 میں بولی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت اور روینہ ٹنڈن اہم کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم 14 اپریل کو ریلیز ہوگی۔ ‘کے جی ایف: چیپٹر2 ‘کنڑ، تیلگو، ہندی، تمل اور ملیالم زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ ‘کے جی ایف: چیپٹر2 ‘کو پرشانت نیل نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے، جب کہ اسے ہومبیل فلمز کے بینر کے تحت وجے کیراگندور نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی ایکسل انٹرٹینمنٹ اور اے اے فلمز کے ذریعہ شمالی ہندوستان کے بازاروں میں پیش کی جارہی ہے۔

Related Articles