رنبیر کپور کو عالیہ بھٹ کی کونسی عادت برداشت کرنا پڑتی ہے؟

ممبئی،اپریل۔بھارتی معروف جوڑی، اداکار رنبیر کپور نے اہلیہ، اداکارہ عالیہ بھٹ کی سب سے زیادہ پریشان کرنے والی عادت سے متعلق بات کی ہے۔حال ہی میں فلم ’براہماسترا‘ میں ایک ساتھ نظر آ نے والی جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کو جَلد ہی ایک سال مکمل ہونے والا ہے، اس جوڑی کی ایک بیٹی راہا بھی ہے۔رنبیر کپور نے حال ہی میں اہلیہ عالیہ بھٹ سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ وہ باتھ روم استعال کرتے ہوئے چیزیں ادھر ادھر پھیلا دیتی ہیں جو کہ بعد میں اْنہیں سمیٹنی پڑتی ہیں۔چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کا بتانا ہے کہ اْنہیں عالیہ بھٹ کی یہ عادت بہت پریشان کرتی ہے اور وہ عالیہ کی اس عادت کو برداشت کرتے ہیں کیوں کہ اْنہیں چیزیں مناسب انداز میں رکھی ہوئی پسند ہیں، پھیلی پوئی چیزیں دیکھ کر وہ الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں۔

Related Articles