جاوید اختر ہتک عزت کیس، کنگنا رناوت کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

ممبئی ،مارچ۔ممبئی کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ آر آر خان نے بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی جاوید اختر کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے عدالت سے نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے ان کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے میں حاضری سے مستقل استثنیٰ مانگا تھا۔ممبئی کی عدالت نے کہا کہ ’اگرچہ کنگنا ایک مشہور شخصیت ہیں لیکن وہ اب بھی اس کیس میں ملزمہ ہیں۔‘عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ’ملزم اس کیس کے ٹرائل کے لیے اپنی مرضی کے مطابق اپنی شرائط طے کر رہا ہے۔ ملزم مستقل استثنیٰ کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ ملزم کو قانون کے قائم کردہ طریقہ کار اور اپنے ضمانتی بانڈز کی شرائط و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔‘مجسٹریٹ خان نے مزید کہا کہ ’آج تک ملزمہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے ٹرائل کے لیے عدالت کے ساتھ تعاون کرنے کے ارادے سے پیش نہیں ہوئیں۔

 

Related Articles