شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کتنے برس کی ہوگئیں؟

ممبئی،مئی ۔بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان آج اپنی 22ویں سالگرہ منا رہی ہیں، جس پر انہیں شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد بھی دی جا رہی ہیں۔سہانا خان کی والدہ گوری خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’’برتھ ڈے گرل‘‘ کا کیپشن لکھا، جس پر شوبز شخصیات اور صارفین کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔سہانا خان جلد ہی زویا اختر کی فلم ’’دی آرکائیو‘‘ کے ساتھ اپنا بڑا بالی ووڈ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، جس میں امیتابھ بچن کے پوتے اگستیا نندا اور بونی کپور کی سب سے چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ اداکاری کی جا رہی ہے۔فلم کا ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا ہے جس میں سہانا، اگستیا اور خوشی کے کرداروں کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

Related Articles