کرینہ کپور سے متعلق دوسری نند کا کیا کہنا ہے ؟

ممبئی،مارچ۔بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کی فٹنس سے اْن کی دوسری نند، صبا علی خان متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکیں اور سوشل میڈیا پر اپنی بھابی کی تعریف کر دی۔کرینہ کپور کی دوسری نند، اداکار سیف اور اداکارہ سوہا علی خان کی بہن صبا علی خان سے متعلق بہت کم لوگ ہی واقف ہیں۔ اداکارہ کرینہ کپور کے ہمراہ بھی صبا بہت کم نظر آ تی ہیں حتیٰ کہ مداحوں اور شوبز انڈسٹری میں بھی اس نند اور بھاوج کی جوڑی میں دراڑ ہونے کی خبریں عام رہتی ہیں۔صبا علی خان کی جانب سے بھابی، کرینہ کپور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیے گئے ایک کمنٹ نے دونوں کے درمیان اچھے تعلق اور دوستی کو واضح کر دیا ہے۔کرینہ کپور کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر یوگا کرتے ہوئے نئی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں اْن کا کہنا تھا کہ بہت بریانی اور حلوہ کھا پی لیا، اب تھوڑا فٹنس پر توجہ دیتے ہیں۔اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے صبا علی خان کا کہنا تھا کہ ’بھابی ، بریانی اور حلوے نے آپ کا کچھ نہیں بگاڑا، آپ آج کے دن بھی بہت خوبصورت اسمارٹ نظر آ رہی ہیں اور پورا ہفتہ ہی خوبصورت نظر آ تی ہیں۔‘جس پر جواب دیتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ’گرمجوش سے میرے گلے لگیں۔‘

Related Articles