بھارتی اداکار جونیئر این ٹی آر نے کار کی خصوصی نمبر پلیٹ کے لیے 17 لاکھ خرچ کرڈالے

ممبئی،ستمبر۔کہا جاتا ہے کہ سیلیبریٹیز اور ان کے غیرمعمولی لائف اسٹائل کی کوئی حد نہیں ہوتی، ایسا ہی کچھ جنوبی بھارت کی فلموں کے سپر اسٹار، گلوکار اور ٹیلی ویڑن پریزینٹر جونیئر این ٹی آر (ننداموری تاراکا راما راؤ) کے پرتعیش زندگی گزارنے کے اسٹائل میں نظر آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جونیئر این ٹی آر نے حال ہی میں اپنی لیمبورگینی اورس گریفائٹ کیپسول کار کے ایک خصوصی نمبر پلیٹ کے حصول کے لیے ہی 17 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے۔ واضح رہے کہ جونیئر این ٹی آر، قیمتی اور لگڑری کاروں کے شوقین ہیں اور ان کے گیراج میں طرح طرح کی لگڑری گاڑیاں موجود ہیں۔انھوں نے حال ہی میں لیمبورگینی اورس گریفائٹ کیپسول 3 کروڑ 15 لاکھ روپے (آن روڈ پرائس) میں خریدی ہے اور وہ اس حوالے سے بھارت میں پہلے شخص ہیں جن کے پاس یہ گاڑی موجود ہے۔ جبکہ کچھ عرصے قبل ہی انھیں حیدر آباد میں سوانکی کار کا ٹرائل لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور اب وہ اپنی لیمبورگینی اورس گریفائٹ کیپسول کے لیے قیمتی اور منفرد نمبر پلیٹ حاصل کررہے ہیں۔

Related Articles