امریکی شہریوں کو جلد از جلد روس چھوڑنے کی ہدایت

واشنگٹن،فروری۔امریکی حکومت نے روس میں موجود امریکی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد ملک سے باہر نکل جائیں تاکہ روس پر ممکنہ پابندیوں کے نتیجے میں کسی پریشانی سے بچا جاسکے۔ روس پر پابندیوں کے نتیجے میں مختلف ممالک نے روس کے طیاروں کے لئے فضائی حدود بند کر دی ہے جبکہ کئی کمرشل ائیرلائنز نے بھی اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ماسکو میں موجود امریکی سفارتخانے نے ایک بیان میں ہدایات جاری کی کہ روس کے لئے کمرشل پروازیں بتدریج کم ہو رہی ہیں اور اس کے علاوہ کئی ممالک اپنی فضائی حدود روس کے لئے بند کر چکے ہیں۔ امریکی شہری جلد از جلد کمرشل فلائٹوں کی موجودگی میں روس چھوڑ دیں۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق وہ روس کے لئے جاری کردہ سفری ہدایات میں تبدیلی نہیں کر رہے ہیں۔ امریکا نے جنوری میں روس کے ساتھ یوکرین کے معاملے پر کشیدگی بڑھنے کے نتیجے میں چوتھے درجے کی سفرسے گریز کی ہدایات جاری کی تھی۔اس سے قبل اتوار کے روز یوکرین پر حملے ردعمل میں یورپی یونین نے اپنی فضائی حدود تمام روسی طیاروں کے لئے بند کر دی تھی۔ اس سے قبل کینیڈا اور روس نے بھی اپنی فضائی حدود روسی طیاروں کے لئے بند کر دی تھی۔روسی حکومت نے اپنی جوابا اپنی فضائی حدود ان تمام ممالک کے لئے بند کر دی ہے اس کے علاوہ روسی فضائی کمپنی ایروفلوٹ نے یورپ کے لئے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

Related Articles