یوروپی یونین کے ملک بیلاروس کے مظاہرین کے ساتھ کھڑے ہوں : میکرون

ماسکو، فرانس کے صدر ایمیونل میکرون نی یوروپی یونین کے ممالک سے طویل عرصے سے بیلاروس میں صدر کے انتخابات کے خلاف سرگرم مظاہرین کی حماعت کرنے کی اپیل کی ۔ مسٹر میکرون نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا ’’ یورپی یونین کے بیشتر ممالک کو پر امن طریقے سے احتجاجی مظاہرے کر رہے ہزاروں بیلاروس کے لوگوں کے حق میں کھڑا ہونا چاہئے تاکہ ان کے حقوق ، آزادی اور خودمختاری کا احترام کیا جائے‘‘ ۔ یوروپی یونین کے وزرائے خارجہ نے رواں ہفتے بیلاروس کے احکام کی ایک فہرست تیار کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ، جو انتخابات میں دھاندلی اورمظاہرین کے خلاف پولیس تشدد کے لئے ذمہ دار۔ ان پر پابندی عائد ہوگی۔

Related Articles