ریاستی حکومت کی موثر حکمت عملی اور مسلسل کوششوں سے ریاست میں کورونا انفیکشن قابو میں :وزیر اعلیٰ

ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کے موثر کنٹرول کے بعد زندگی تیزی سے معمول پر آرہی ہے

 

l,کھنو  ستمبر  وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی موثر حکمت عملی اور مسلسل کوششوں کی وجہ سے ریاست میں کورونا انفیکشن کنٹرول میں ہے۔ ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کے موثر کنٹرول کے بعد زندگی تیزی سے معمول پر آرہی ہے۔ کورونا انفیکشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اس لیے تھوڑی سی لاپرواہی بھی بھاری پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کووڈ 19 کی روک تھام اور علاج کے بندوبست کو مو ¿ثر طریقے سے جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ریاست میں کووڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے۔ میٹنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا انفیکشن کے 12 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 31 افراد کو کامیابی کے ساتھ علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ اس وقت ریاست میں کورونا کے ایکٹیو کیس کی تعداد 227 ہے۔ ضلع علی گڑھ ، امروہہ ، اجودھیا ، باغپت ، بلیا ،باندہ ، بستی ، بھدوہی ، بجنور ، چترکوٹ ، دیوریا ، فتح پور ، غازی پور ، گونڈہ ،ہمیر پور ، ہردوئی ، ہاتھرس ، کوشامبی ، للت پور ، مہوبہ ، متھرا ، مرزا پور ، مظفر نگر ، پیلی بھیت، رام پور شاملی ، سیتا پور اور سون بھدر میں کووڈ کا ایک بھی مریض نہیں ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 185793 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ریاست میں 07 کروڑ 36 لاکھ 38 ہزار 873 کووڈ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت سبھی شہریوں کو کورونا ویکسین کامفت تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کووڈ ویکسینیشن کا کام پوری سرگرمی کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جن لوگوں کو ابھی تک کووڈ ویکسین کی دوسری ڈوز نہیں لگائی گئی ہے ، ان سے رابطہ کیا جائے اور انہیں ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کی ترغیب دی جائے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ اب تک ریاست میں کورونا ویکسین کی 07 کروڑ 75 لاکھ 34 ہزار 131 ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلع فیروز آباد میں ڈینگو اور دیگر وائرل بیماریوں کی روک تھام کے لیے اضافی بستروں ، ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل اسٹاف ، ادویات ، ٹیسٹنگ آلات وغیرہ کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ضرورت کے مطابق اس میں اضافہ کیا جائے۔ فیروز آباد ضلع کی صورتحال پر چوبیس گھنٹے نظر رکھی جائے۔ وزیراعلیٰ ہیلپ لائن کے ذریعہ مریضوں اور رشتہ داروں سے رابطہ قائم کرکے انہیں مدد فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بیدار کیا جائے کہ اگر ان میں بیماری کی ابتدائی علامات موجود ہوں تو فوری طور پرقریبی اسپتال سے رابطہ کریں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈینگو اور دیگر وائرل بیماریوں کی روک تھام کے لیے لکھنو ¿ اضلاع کی ایس جی پی جی آئی ، کے جی ایم یو اور آر ایم ایل آئی ایم ایس کی 03 ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور فیروز آباد ، متھرا اور آگرہ بھیجی جائیں۔ ماہر ڈاکٹروں کی یہ ٹیم مقامی ڈاکٹروں کی رہنمائی کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بیسک تعلیم بورڈ کے اسکولوں میں صاف صفائی کا کام پنچایتی راج ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ شہری ترقیات کے ذریعہ کیا جائے۔ یہ سبھی کام 75 اضلاع میںفوری طور سے کرایا جائے۔ مانیٹرنگ کمیٹیوں کوایکٹیو رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فیروز آباد میں ، صحت اور شہری ترقیات کے کچھ عہدیداروں کی جانب سے ذمہ داری سے غفلت اور بے ضابطگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ کیس کی جانچ پڑتال کے بعدملزم افسران کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب/زیادہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں راحت کام پوری تیاری کے ساتھ کئے جائیں۔ متاثرہ لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔ سبھی ضروری اشیاءبشمول راشن اور کھانے کے پیکٹ ان کو دستیاب کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں این ڈی آر ایف ، ایس ڈی آر ایف سمیت ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیمیں مکمل طور پرایکٹیو ہی

Related Articles