لتا منگیشکر، سونا کشی سنہا کی بڑی فین تھیں، شتروگھن سنہا کا انکشاف

ممبئی،فروری۔اداکار شتروگھن سنہا نے کہا ہے کہ لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر ان کی بیٹی سوناکشی سنہا کی بڑی فین تھیں۔میڈیا کے مطابق شتروگھن سنہا نے یہ انکشاف ایک انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم خوش قسمت تھے، میری پوری فیملی کو لتا دیدی سے بہت پیار اور محبت ملی۔بھارتی اداکار نے یہ بھی کہا کہ وہ اکثر میرے مکالموں اور اداری کے بارے میں بات کرتیں، انہیں سوناکشی کی اداکاری بھی بہت پسند تھی۔شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ وہ مجھ سے کہتی تھی کہ میں تمہاری تو پرستار ہوں ہی لیکن اس کی بہت بڑی فین ہوں۔انہوں نے لتا منگیشکر کے ان الفاظ پر میں نے ان سے کہا تھا کہ آپ نے ہمارے خاندان اور بچوں کے لیے بہت بڑی تعریف کی ہے۔بھارتی اداکار نے بتایا کہ لتا دیدی نے ملاقات کے دوران ان کی کئی فلموں کے ڈائیلاگ بھی دہرائے۔لتا منگیشکر کا 92 سال کی عمر میں 6 فروری کی صبح ممبئی میں انتقال ہوا تھا اور اسی شام شیوا جی پارک میں ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔

 

Related Articles