کیٹ مڈلٹن نے شہزادی ڈیانا کے کپڑے پہن لیے

لندن،مارچ۔ڈچز آف کیمبرج، شہزادی کیتھرین مڈلٹن نے انگلینڈ کے ویلز سکس نیشنز کے خلاف رگبی میچ میں اپنی ساس شہزادی ڈیانا کو خصوصی خراجِ عقیدت پیش کرکے شاہی مداحوں کو خوش کردیا۔کیٹ مڈلٹن نیرگبی میچ میں لیڈی ڈیانا کے انداز میں شرکت کرکے لاکھوں مداحوں کے دل جیت لیے۔اس میچ میں شرکت کے لیے کیٹ مڈلٹن نے ہالینڈ کوپر ہاؤنڈ اسٹوتھ جیکٹ اور کالے رنگ کی ٹرٹل نیک شرٹ کا انتخاب کیا۔کیٹ مڈلٹن کا لباس حیرت انگیز طور پر شہزادی ڈیانا کے اس لباس سیملتا جلتا تھا جوکہ انہوں نے 1993میں انہی دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کو دیکھنے جاتے ہوئے پہنا تھا۔ہاؤنڈ اسٹوتھ جیکٹ کو برٹش ہیریٹیج برانڈ نے مکمل طور پر برطانیہ میں بنے ہوئے اون کا استعمال کرتے ہوئے بنایا ہے۔خیال رہے کہ یہ خاندان کے لیے ایک مسابقتی رات تھی کیونکہ ولیم ویلش رگبی یونین کے سرپرست کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ کیٹ مڈلٹن کو اس ماہ انگلینڈ رگبی فٹ بال یونین اور رگبی فٹ بال لیگ کی سرپرستی دے دی گئی ہے۔ہفتے کو ہونے والے اس مقابلے میں کیٹ مڈلٹن کی ٹیم نے 19-23 سے جیت کر یہ ثابت کیا کہ شاید ہاؤنڈ اسٹوتھ جیکٹ کیٹ مڈلٹن کے لیے خوش قسمتی کی علامت ہے۔

Related Articles