وزیراعظم مودی نے نوروزکی مبارکباد دی

نئی دہلی ،وزیراعظم نریندرمودی نے اتوار کو پارسیوں کو نئے سال نوروز کی مبارکباد دیتے ہوئے سبھی کی زندگی میں امن ومان اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا’’پارسی نئے سال کی مبارکباد۔ ہندوستان کی خوشحالی میں پارسیوں کی غیر معمولی خدمات ہیں جن کے مختلف شعبوں میں انمٹ نقوش ہیں۔ نیا سال سبھی کی زندگی میں امن و امان اور خوشحالی لائے۔ نوروز مبارک!‘‘

Advertisement

Related Articles