آسٹریا میں 24 گھنٹوں میں 28 ہزار کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ

ویانا،جنوری۔ آسٹریا میں 24 گھنٹوں کے اندر 28 ہزار کے قریب نئے انفیکشن اور 14 اموات کانیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔محکمہ صحت کے مطابق اومی کرون ویرئینٹ آسٹریا میں انفکیشن میں تیزی سے اضافہ کی سب سے بڑی وجہ ہے۔آسٹریا میں اب تک کی بلند ترین سطح ایک ہفتہ قبل 17006 کیسز کے ساتھ تھی۔ بنیادی طور پر ہفتے کے دوسرے دنوں کے مقابلے بدھ کو زیادہ نئے انفیکشن رپورٹ ہوتے ہیں۔اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ اسکولوں میں کیے جانے والے زیادہ تر پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج اس دن رپورٹنگ سسٹم میں شامل کیے جاتے ہیں۔ بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کارل نیہمر نے اپنی وفاقی کابینہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ابتدائی طور پر تقریباً 30000 ہزار نئے انفیکشن تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے موجودہ نئے انفیکشن کی سطح کو بہت زیادہ خطرناک قرار دیا اور کہا کہ ہم آخری سطح تک کوشش کریں گے کہ ہم پانچویں لاک ڈاؤن سے بچے رہیں۔مگر یہ تب ممکن ہے جب ہم ویکسی نیشن کرائیں گے مگر عوام کو مذید تعاون کرنا ہوگا۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن مہم کو تیز کرنے کے لیے تیسرا ٹیکہ لگوانے والے کو 500 یورو کا واچر دینے کا مسئلہ بھی زیر غور ہے۔ 19 جنوری کی صبح تک آسٹریا میں 13956 افراد کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں اور 1328340صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت 1062 لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ان میں سے 193 افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

Related Articles