ایم ایل اے کے فون پر وزیراعظم کو دھمکی، مقدمہ درج
بستی: اترپردیش کے ضلع بستی کے کپتان گنج اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے ایم ایل اے و پارٹی کے سینئر لیڈر سی اے چندر پرکاش شکلا کے موبائل پر بین الاقوامی فون نمبر سے وزیر اعظم نریندر مودی کو دھمکی دینے،مذہبی و سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی سی اے چندپرکاش شکلا کے موبائل پر نامعلوم شخص کی جانب سے بین الاقوامی فون نمبر کے ذریعہ ایک مخصوص مذہب کے بارے میں بولتے ہوئے ملک مخالف بات کرنا و وزیراعظم نریندر مودی کو دھمکی دینے، مذہبی و سماجی ہم آہنگی بگاڑنے کی بات کرنے والے کے خلاف کپتان گنج تھانے میں دفعہ 195اور507،آئی پی سی 66ای کے تحت نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔