العْلا اسکالر شپ پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز

ریاض،دسمبر۔سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود نے مملکت کے طلبہ و طالبات کے لیے تیسرے "العْلا اسکالر شپ پروگرام” کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ پروگرام کا آغاز سعودی ولی عہد اور العْلا روئل کمیشن کے مینجمنٹ بورڈ کیک چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات اور سپورٹ پر عمل میں آیا ہے۔سعودی وزیر ثقافت نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ "آنجناب ولی عہد کی حمایت سے العْلا اسکالر شپ پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ مملکت کے بیٹوں اور بیٹیوں کو با اختیار بنانے کا سفر جاری رہے”۔مذکورہ اسکالر شپ پروگرام میں مختلف شعبے شامل ہیں۔ یہ شعبے سیاحت، ہوٹلنگ، زرعی ٹکنالوجی، آثار قدیمہ و تاریخ و فنون و عجائب گھروں کے علوم وغیرہ ہیں۔ اس پروگرام کے شرکاء￿ کو ان شعبوں میں مہارت اور تجربے کی تعلیم دی جائے گی تا کہ وہ العْلا میں کام کی منڈی کے لیے اہل بن سکیں۔العْلا اسکالر شپ پروگرام کا مقصد ایک ہزار طلبہ و طالبات کو وظیفہ پیش کرنا ہے۔ پہلے دو مرحلوں میں 400 طلبہ و طالبات کو اسکالر شپ دی جا چکی ہے۔العْلا اسکالر شپ پروگرام ثقافت اور ذرائع ابلاغ کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گا جو طویل مدت کے لیے پورے معاشرے کے لیے مفید بارآور ثابت ہو گا۔

 

Related Articles