نتیش نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کیا

سیلاب کے تعلق سے پوری تیاری رکھیں: نتیش کمار

پٹنہ : بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے سیلاب متاثرہ علاقوں اور ساحلی بندھوں کا ہوائی سروے کرنے کے بعد افسران کو سیلاب کے تعلق سے پوری تیاری کرنے اور ہوشیاررہنے کی ہدایت دی۔
مسٹر کمار نے ہفتہ کو بوڑھی گنڈک(سمستی پور،بیگوسرائے،کھگڑیا کا علاقہ)کوسی(کھگڑیا،بھاگل پور،سہرسہ،سپول کا علاقہ)گنگا(بھاگل پور اور کٹیہار کو علاقہ)مہانندہ(کٹیہار،پورنیہ اور کشن گنج کا علاوہ)پرمان،کنکئی ندی(کٹیہار،پورنیہ اور ارریہ کاعلاقہ)کملہ بلان،کوسی،کریہہ اور ناغمتی ندی(مدھوبنی،دربھنگہ اور سمستی پور کا علاقہ)کا ہوائی معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے پورنیہ کے چوناپور ہوائی اڈہ کے کانفرنس ہال میں پورنیہ ڈیویژن کی کمشنر صفینہ این،اور ضلع مجسٹریٹ راہل کمار کے ساتھ ممکنہ سیلاب اور کورونا انفیکشن کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا۔اس ضمن میں انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ابھی اس علاقہ میں ندیوں کی آبی سطح کم ہے لیکن سیلاب کا امکان ستمبر تک بنا رہے گا۔اس کے لیے پوری تیاری اور ہوشیاری بنائیں رکھیں۔انوہں نے کہا کہ اضلاع میں ممکنہ سیلاب والے علاقے میں کورونا انفیکشن کی جانچ تیزی سے کرائیں۔فضائیہ اسٹیشن پر کیمپ لگا کر سبھی کی جانچ کرائیں۔
جائزہ کے دوران ایم ایل اے لیسی سنگھ،چیف سکریٹری دیپک کمار ،وزیراعلیٰ پرنسپل سیکریٹری چنچل کمار ،محکمہ آبی وسائل کے سیکریٹری سنجیو ہنس،پولیس سپرنٹنڈنٹ وشال شرما،ایئر فورس کے سنئر افسر سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

Related Articles