ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے سری نگر میں سی اے ٹی بینچ کا افتتاح کیا

سری نگر، نومبر ۔ وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے منگل کے روز یہاں سینٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹرائبیونل ( سی اے ٹی) بینچ سری نگر کا افتتاح کیا۔بتادیں کہ موصوف مرکزی وزیر نے سال گذشتہ کے ماہ جون میں جموں میں ایک سی اے ٹی بینچ قائم کیا تھا جس کا دائرہ اختیار جموں و کشمیراور لداخ تھا۔ٹرائبیونل بینچ کا افتتاح کرنے کے بعد موصوف مرکزی وزیر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج جموں و کشمیر میں سی اے ٹی کا دوسرا بینچ قائم کیا گیا جبکہ ملک میں کئی ایسی ریاستیں اور یونین ٹریٹریز ہیں جہاں ایک بھی بینچ قائم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لحاظ سے آج کا دن وادی کشمیر کے لئے مبارک کا دن ہے۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر یونین ٹریٹری بن جانے کے بعد یہں مرکزی ملازموں کی تعداد کافی بڑھ گئی جس کے پیش نظر گذشتہ سال جموں میں ایک بینچ قائم کیا گیا اور آج سری نگر میں دوسرا بینچ قائم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سری نگر بینچ کے دائرہ اختیار میں لداخ یونین ٹریٹری کا ضلع کرگل آئے گا جبکہ جموں بینچ کے دائرہ اختیار میں ضلع لیہہ آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سرکاری ملازموں کی سہولیت کے لئے کیا گیا ہے کہ اگر انہیں کوئی دقت آجائے تو وہ عدالت کی بجائے ان بینچوں کی طرف رجوع کر سکتے ہیں جہاں فیس صرف پاس روپیے ہے اور ملازم خود اپنی وکالت بھی کر سکتے ہیں۔

 

Related Articles