آسٹریلیا کو پاکستان کی جیت کا سلسلہ روکنے کا چیلنج درپیش ہو گا

دبئی، نومبر۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹورنامنٹس میں اب تک کی سب سے کامیاب ٹیموں میں سے ایک، آسٹریلیا کے سامنے جمعرات کو یہاں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے جیت کے سلسلے کو روکنے کا چیلنج ہوگا۔ پاکستان جہاں دوسرے ٹی -20 ورلڈ کپ کا خطاب جیتنے کے لیے سیمی فائنل کھیلے گا، وہیں آسٹریلیا کی توجہ ٹی -20 ورلڈ کپ خطاب کی قحط کو ختم کرنے پر ہوگی۔ ٹی-20 ورلڈ کپ کے 2021 ایڈیشن میں، دونوں ٹیموں کا اب تک کا سفر بہت اچھا رہا ہے۔ پاکستان گروپ 2 میں جہاں اپنے پانچوں میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے وہیں آسٹریلیا نے چار میچ جیت کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ دونوں ٹیمیں بہترین رہی ہیں اور تمام میچز بھاری مارجن سے جیتی ہیں لیکن پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا سے زیادہ خطرناک نظر آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انھیں ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ دراصل اس بار پاکستان کی بولنگ اور بیٹنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ بھی اچھی لگ رہی ہے۔ بیٹنگ میں کپتان بابر اعظم سمیت تمام کھلاڑی شاندار فارم میں ہیں۔ اوپننگ میں محمد رضوان، محمد حفیظ اور شعیب ملک مڈل آرڈر میں اچھا کھیل رہے ہیں جبکہ بگ ہٹر آصف علی آخر میں رنز اکٹھا کر کے ٹیم کو اچھا فنش دے رہے ہیں۔ دوسری جانب شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، عماد وسیم اور شاداب خان اچھی بولنگ کررہے ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم بھی اچھا کھیل رہی ہے۔ کپتان ایرون فنچ کے ساتھ ساتھ تجربہ کار اور سینئر کھلاڑی ڈیوڈ وارنر بھی فارم میں واپس آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ مشیل مارش، گلین میکسویل، اسٹیون اسمتھ، مارکس اسٹوئنس اور میتھیو ویڈ بھی اچھا کھیل رہے ہیں۔ گیندبازی میں مشیل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، ایڈم زمپا اور پیٹ کمنس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ریکارڈ پر نظر دوڑائیں تو دونوں ٹیمیں ٹی -20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 23 مرتبہ آمنے سامنے ہو چکی ہیں، جن میں پاکستان کی برتری رہی ہے۔ پاکستان نے 13 اور آسٹریلیا نے 9 میچ جیتے ہیں جب کہ ایک میچ بے نتیجہ رہا ہے، حالانکہ دونوں کے درمیان 2019 میں آخری ٹی أ20 سیریز آسٹریلیا نے 2-0 سے جیتی تھی۔ ٹی- 20 ورلڈ کپ کی بات کی جائے تو دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیتے ہیں۔ آسٹریلیا نے آخری ٹی -20 ورلڈ کپ 2016 میں پاکستان کو 21 رن سے شکست دی تھی۔

Related Articles