کھٹر نے کرنال میں 500 کروڑ کے منصوبوں کا افتتاح کیا

کرنال، نومبر۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ ریاست میں تیزرفتارسے سڑک اور ریلوے کا کام جاری ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہریانہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں پہلے نمبر پر ہو گا ۔ اس سے ملک اور ریاست ہی نہیں بلکہ کنبوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہوگی۔ مسٹر نے آج یہاں 225 کروڑ روپے کی لاگت سے دو سڑک منصوبوں اور کلپنا چاولہ میڈیکل کالج میں 50 لاکھ روپے کی لاگت سے نصب کئے گئے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی سرکار سے ریاست کے لئے 1070 لمبائی کے 17 نیشنل ہائی ویزکو منظوری دی گئی ہے ۔ ان میں سے 11 شاہراہوں پر کام مکمل ہو چکا ہے اور بقیہ پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 950 کروڑ روپے کی لاگت سے 12 نئے بائی پاس بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرنال میں انہوں نے پیر کو 284 کروڑروپے کے نو منصوبے اور منگل کو 225 کروڑ روپے کے تین منصوبوں سمیت گزشتہ دو دنوں میں تقریباََ 500 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کرنال-اندری- لاڈوا اور کرنال-کیتھل روڈ کو فور لین کرنے سے سفر میں آسانی ہوگی اور حادثات میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کرنال کے لوگوں کو یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں کرنال سے نکلنے والے سبھی راستے ساتوں راستے فور لین کئے جائیں گے ۔اب تک چار سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں، باقی تین سڑکوں کو بھی جلد ہی فور لین کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ تین سے زیادہ گاؤں والی سڑک کو 12 فٹ سے 18 فٹ تک بنایا جائے گا ۔ پنچ کرم کے راستے مارکیٹنگ بورڈ یا محکمہ تعمیرات عامہ کے ذریعے بنائے جا رہے ہیں۔ اس وقت 346 راستوں پر کام جاری ہے جبکہ 1174 راستوں پر کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس سے گاؤں سے منڈیوں تک لوگوں کی آمدورفت میں آسانی ہوگی۔

 

Related Articles