انوراگ ٹھاکر نے نروال اور اڈانا کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 4 ستمبر  نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے ٹوکیو پیرا اولمپک گیمز میں گولڈ میڈلسٹ منیش نروال اور سلور میڈلسٹ سنگھ راج اڈانا کو مبارکباد دی ہے۔
ہفتہ کو مسٹر ٹھاکر نے ٹویٹ کیا ’’ہندوستان سونا حاصل کیا ہے۔ منیش نروال کے لیے یہ شاندار جیت ہے۔ اس کیٹیگری میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر بھی انہیں مبارکباد۔ انہوں نے مکسڈ 50 میٹر پستول ایس ایچ 1 کے فائنل میں نیا پیرالمپک ریکارڈ قائم کیا ہے۔
مسٹر اڈانا کو مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے کہا ’’ہندوستان کے لیے تمغوں کی بارش ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے لیے 15 واں تمغہ۔ چاندی کا شاندار تمغہ جیت کر سنگھ راج نے تاریخ رقم کی۔ مکسڈ 50 میٹر پسٹل ایس ایچ فائنل میں دوسرا تمغہ۔
واضح رہے کہ شوٹر مسٹر نروال اور مسٹر اڈانا نے مکسڈ 50 میٹر پسٹل ایونٹ میں تمغے جیت کر تاریخ رقم کی۔ مسٹر نروال نے جہاں گولڈ میڈل حاصل کیا تو مسٹر اڈانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور سلور میڈل جیتا۔ ہندوستان کے پاس اب ٹورنامنٹ میں کل 15 تمغے ہیں۔

Related Articles