کورونا کے 10 ہزارسے زیادہ نئے متاثرین
نئی دہلی نومبر۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 10929 معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 43 لاکھ 44 ہزار 683 ہو گئی ہے۔اس درمیان جمعہ کو ملک میں 20 لاکھ 75 ہزار 942 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب سات کروڑ 92 لاکھ 19 ہزار 546 افراد کو کورونا کے ٹیکےلگائے جاچکے ہیں۔ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12509 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اب تک اس وبا کو شکست دینے والے لوگوں کی کل تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 37 ہزار 468 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 146950 ہے۔ اسی عرصے میں 392 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 60 ہزار 265 ہو گئی ہے۔ملک میں فعال کیسز کی شرح 0.43 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.23 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد پر برقرار ہے۔کیرالہ ایکٹیو کیسز میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں ایکٹو کیسز کی کل تعداد 74352 ہے جب کہ 7085 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر4894435 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 314 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 33048 ہو گئی ہے۔مہاراشٹر میں فعال معاملات 101 کم ہو کر 18590 پر آ گئے ہیں، جب کہ مزید 17 مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد بڑھ کر 18590 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 886 کم ہو کر 6457149 ہو گئی ہے۔تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کم ہو کر 10745 ہو گئے ہیں اور مزید 13 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بڑھ کر 36204 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2660419 مریض انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں 97 فعال معاملات کم ہونے سےان کی تعداد 6044 ہو گئی ہے اور کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی کل تعداد 118050 ہو گئی ہے جبکہ اموات کا اعدادوشمار 445 تک پہنچ گیاہے۔جنوبی ہندوستان کے کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں 79 کی کمی آئی ہے اور اب کورونا متاثرین کی تعداد 8217 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مزید سات مریضوں کی موت کے بعد جابحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 38102 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2943170 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں 70 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد 3760 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2049555 ہو گئی ہے جب کہ اس وبا سے مزید 3 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کا مجموعی اعدادوشمار 14391 ہوگیا ہے۔تلنگانہ میں فعال معاملات 41 کم ہوکر 3838 ، جب کہ یہاں مزید دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3963 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 664402 افراد اس وبا سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔قومی راجدھانی میں ایکٹو کیسز میں 25 کے اضافے کے ساتھ ہی کیسز کی کل تعداد 328 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1414616 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں اموات کااعدادوشمار25091 پر برقرار ہے۔مغربی بنگال میں کورونا کے فعال معاملے 56 کم ہو کر 8137 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 13 افراد کی موت کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19201 ہو گئی ہے اور اب تک 1569757 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔چھتیس گڑھ میں کورونا کیسز میں 21 کی کمی کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر 258 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 992290 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 13584 ہو گئی ہے۔پنجاب میں ایکٹو کیسز 219 ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 585715 اوراموات کااعدادوشمار 16562 ہے۔ گجرات میں فعال معاملات کی تعداد تین بڑھ کر 223 ہو گئی ہے اور اب تک 816387 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10090 تک پہنچ گئی ہے۔بہار میں اب تک 716419 افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں اوریہاں اموات کااعدادوشمار9661 پربرقرارہے۔