شیئر بازار دوسرے دن بھی گرا

ممبئی، نومبر۔عالمی بازار کی گراوٹ کے درمیان مقامی سطح پر سن فارما ،انڈس انڈ بینک ،بھارتیہ ایئرٹیل اور کوٹیک بینک سمیت 17 کمپنیوں میں ہوئی فروخت سے شیئر بازار آج مسلسل دوسرے دن بھی گرکر بند ہوا۔بی ایس ای کا تیس شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 60 ہزار پوائنٹس سے نیچے 257.14 پوائنٹس گر کر 59,771.92 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 59.75 پوائنٹس گر کر 17,829.20 پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی فروخت ہوئی۔ بی ایس ای مڈ کیپ 0.22 فیصد گر کر 25,803.13 پوائنٹس اورا سمال کیپ 0.33 فیصد گر کر 28,512.62 پوائنٹس پر آگیا۔اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر کل 3401 کمپنیوں کے شیئروں کا کاروبار ہوا جن میں سے 1657 کے بھاؤ میں نرمی، 1585 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 159 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای پر، 27 کمپنیوں میں کمی جبکہ 23 ​​میں اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای میں ٹیک، کنزیومر ڈیوریبل، بینکنگ، آٹو، ہیلتھ کیئر، فنانس، انرجی اور ٹیلی کام گروپس میں 1.74 فیصد گراوٹ کو چھوڑ کر باقی 11 گروپوں میں تیزی رہی ۔ عالمی سطح پر مندی کا رخ تھا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.30 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.07 فیصد، جاپان کا نکی 0.43 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.30 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.20 فیصد گر گیا۔

 

Related Articles