پرینکا گاندھی واڈرا نے ریسلنگ فیڈریشن کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا

نئی دہلی، جنوری۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) پر پہلوانوں کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔پرینکا نے جمعرات کو ٹویٹ کیا، ہمارے کھلاڑی ملک کی شان ہیں۔ وہ عالمی سطح پر اپنی کارکردگی سے ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔ ریسلنگ فیڈریشن اور اس کے صدر پر کھلاڑیوں کے سنگین استحصال کا الزام ہے۔ ان کھلاڑیوں کی آواز سنی جانی چاہئے۔ الزامات کی تحقیقات کر کے مناسب کارروائی کی جائے۔قابل ذکر ہے کہ ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا سمیت کئی پہلوانوں نے بدھ کو جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ اور کوچوں پرجنسی ہراسانی سمیت کئی سنگین الزامات لگائے۔ پہلوانوں نے دوسرے روز بھی دھرنا مظاہرہ کیا۔ وہ مسٹر سنگھ کے استعفیٰ اور الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Articles