انگلینڈ کو صرف پاکستان یا افغانستان ہی ہرا سکتا ہے: سابق انگلش کرکٹر

دبئی،نومبر۔انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کو پاکستان یا افغانستان ہی شکست دے سکتا ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے ایک کنڈیشن بھی بتائی۔پیٹرسن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں صرف پاکستان یا افغانستان اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ باآسانی انگلینڈ کو شکست دے سکیں۔انہوں نے لکھا کہ ایسا صرف اسی صورت میں ممکن ہوسکتا ہے اگر میچ شارجہ میں استعمال شدہ وکٹ پر کھیلا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 26 رنز سے ہرایا تھا جب کہ پاکستان اب تک سپر 12 مرحلے میں ناقابل شکست رہا ہے۔

Related Articles