دہلی میں دیوالی سے پہلے ہوا کا معیار بہت خراب

نئی دہلی، نومبر۔ دیوالی سے دو دن قبل منگل کے روز قومی راجدھانی میں ہوا کا معیار خراب زمرے میں پہنچ گیا جبکہ پیر کی رات موسم کی سب سے سرد رات رہی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ دارالحکومت میں درجہ حرارت 13.6 ڈگری سیلسیس تک گر گیا جو معمول سے دو ڈگری کم ہے۔ منگل کے روز آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سیلسیئس جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔منگل کے روز ہوا کے معیار کی سطح 314 پر رہی اور آلودگی کی وجہ سے بدھ اور جمعرات کے روز دہلی میں ہوا کا معیار بہت خراب رہے گا۔ دوسری جانب آنے والے جمعہ اور ہفتہ کو بھی ہوا کا معیار انتہائی خراب حالت میں رہے گا۔پرالی جلانے کی وجہ سے پی ایم 2.5 کا لیول منگل اور بدھ کے روز 5 فیصد سے کم رہنے کی توقع ہے کیونکہ ہوا کا رخ مخالف سمت میں ہے اور اس کی وجہ سے ہوا میں آلودگی کی مقدار کم ہو سکتی ہے۔ دریں اثناء پرالی جلانے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے پیر کے روز پنجاب میں 1796، ہریانہ میں 124 اور اتر پردیش میں 157 مقامات پر پرالی جلائی گئی ۔

Related Articles