زین ملک اور جی جی حدید کے درمیان بیٹی کی پرورش کے معاملے پر چپقلش

لاس اینجلس،نومبر۔اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کے ایک سال بعد پاکستانی نڑاد برطانوی گلوکار 28سالہ زین ملک اور فلسطینی نڑاد امریکی ماڈل 26 سالہ جی جی حدید کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔دونوں نے تاحال شادی نہیں کی لیکن دونوں کئی سال سے تعلقات میں ہیں اور ستمبر 2020 میں ان کے ہاں بیٹی ’خائی حدید‘ کی پیدائش ہوئی تھی۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض نشریاتی اداروں کے مطابق زین ملک نے اپنی ساس یلنڈا حدید پر مبینہ تشدد بھی کیا تھا۔ یلنڈا حدید نے دعویٰ کیا کہ ان پر داماد نے تشدد کیا اور وہ ان کے خلاف پولیس رپورٹ درج کروانے کا ارادہ بھی رکھتی تھیں۔ مذکورہ معاملے کے بعد زین ملک اور جی جی حدید کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔امریکی و برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق زین ملک نے بھی ٹوئٹ کی اور بتایا کہ انہوں نے میڈیا رپورٹس میں پڑھا کہ ان کے اور ان کی ساس کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔ انہوں نے میڈیا رپورٹس کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور لکھا کہ ایسی خبریں بھی دی گئیں کہ بیٹی کی پرورش کے بعد زین ملک اور جی جی حدید میں علیحدگی ہوگئی۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ بیٹی کی پرورش کے معاملات نجی رکھنے کے حوالے سے ان کی بحث خاندان کے ایک فرد کے ساتھ ہوئی اور انہوں نے اس مسئلے سے بچنے کے لیے خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔زین ملک نے یہ بھی لکھا کہ بیٹی کی پرورش کے معاملے پر بحث کا مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب کہ ان کی پارٹنر یعنی (جی جی) حدید ان سے کئی ہفتوں سے ان سے دور تھیں۔

Related Articles