مانڈویہ نے اتراکھنڈ، جموں و کشمیراور لداخ کے لیے امدادی سامان بھیجا
نئی دہلی، اکتوبر۔مرکزی وزیربرائے صحت اور خاندانی بہبود منسکھ مانڈویہ نے اتراکھنڈ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں قدرتی آفات کا سامنا کرنے والے لوگوں کے لیے امدادی سامان روانہ کیا۔ مسٹرمنڈاویہ نے یہاں نرمان بھون میں ایک تقریب میں امدادی سامان سے بھرے ٹرکوں کو ہری جھنڈی دکھائی ۔ انہوں نے کہا کہ شدید سیلاب سے متاثرہ افراد کو پہلے سے ہی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حساس ریاستوں کے لئے امدادی اشیاء بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ امدادی سامان میں کمبل، مچھر دانی،رسوئی سیٹ، خیمے اور ضروری ادویات شامل ہیں ۔ ان میں دیگر اشیاء کے علاوہ تقریباً ایک لاکھ کمبل، ایک لاکھ سینیٹیشن کٹس، ایک لاکھ ترپال اور 75 ہزاررسوئی سیٹ شامل ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ حال ہی میں اتراکھنڈ میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک آئے سیلاب نے ریاست کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ریاست میں تین ٹرک امدادی سامان اتراکھنڈ بھیجا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ وزارت صحت نے متاثرہ آبادی کے لیے ادویات بھی بھیجی ہیں۔