آئی جی ایم سی میں چارڈاکٹروں سمیت 231 کورونا پازیٹیو، دومریضوں کی موت

شملہ  اکتوبر ۔ہماچل پردیش میں کورونا انفیکشن کے معاملات ایک بار پھر بڑھنے لگے ہیں۔ ریاست کے سب سے بڑے اسپتال آئی جی ایم سی میں چار ڈاکٹروں سمیت 261 لوگ کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں اور ایک دن میں دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں 48 افرادکورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں کانگڑا اور شملہ میں ایک شخص جبکہ ایک خاتون کی موت ہوئی۔ شملہ کے اندرا گاندھی میڈیکل کالج اسپتال کے چار ڈاکٹر کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں کے کورونا مثبت آنے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ڈاکٹرای این ٹی اورسرجری محکمہ کے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل کو آئی جی ایم سی میں ڈاکٹروں کے نمونے لیے گئے تھےجس میں سے چار ڈاکٹروں کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ ایک کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ اسپتال میں ڈاکٹروں کے مثبت آنے سے مریض بھی خوف زدہ ہیں۔ آئی جی ایم سی کے ایم ایس ڈاکٹر راج نے معاملات کی تصدیق کرتے ہوئے احتیاط کرنے کی صلاح دی ہے۔ریاست میں اب تک کانگڑا ضلع میں سب سے زیادہ 1129 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور دوسرے نمبر پر شملہ ہے جہاں اموات کااعدادوشمار 640 پہنچ گیا ہے۔ بلاس پور میں 85، چمبہ میں 160، ہمیر پور میں 283، کنور میں 38، کلو میں 158، لاہول اسپتی 18، منڈی 446، سرمور 211، سولن 314 اور اونا میں 253 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اب تک 3725 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آج آئے معاملات میں بلاس پور سے 16، چمبہ 1، ہمیر پور 45، کانگڑا 118، کنور 0، کلو 4، لاہول سپتی 0، منڈی 25، شملہ 15، سرمور 0، سولن 4 اور اوناسے 43 معاملے سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں اب تک کورونا کی کل تعداد 2 لاکھ 23 ہزار 406 ہو گئی ہے اور کورونا کے ایکٹیو کیسز 1972 رہ گئےہیں۔ جس میں 2 لاکھ 17 ہزار 693 افراد نے کورونا کو شکست دی۔ ریاست میں کورونا سے اب تک 3 ہزار 725 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایک شخص علاج کے لیے بیرونی ریاستوں میں چلا گیا ہے۔

Related Articles