بی جے پی نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے 27 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

نئی دہلی، جنوری ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے 27 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے ۔ اس فہرست میں سابق مرکزی وزیراور نیشنل کمیشن فار شیڈیولڈ کاسٹ کے چیئرمین وجئے سانپلا کو پھگواڑہ اور قومی اقلیتی کمیشن اقبال سنگھ لال پورہ کو روپ نگر سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ جمعرات کویہاں پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق بی جے پی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے ان امیدواروں کے ناموں پر اتفاق کیا ہے ۔ اس فہرست میں پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے کانگریس کے دونوں رکن اسمبلی کو ٹکٹ ملا ہے ۔ بٹالہ سے فتح جنگ باجوہ اور موگا سے ہرجوت کمال کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی کے خلاف بی جے پی نے چمکور صاحب سے درشن سنگھ شیوجوت کو امیدوار بنایا ہے ۔ بتادیں کہ بی جے پی 117 رکنی پنجاب اسمبلی میں 65 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی، جبکہ اس کی دو اتحادی جماعتیں پنجاب لوک کانگریس 37 اور شرومنی اکالی دل متحدہ 15 سیٹوں پر الیکشن لڑیں گی ۔ واضح رہے کہ زرعی قوانین پراختلافات کے بعد پنجاب میں طویل عرصے سے بی جے پی کی اتحادی جماعت شرومنی اکالی دل نے الگ رہ اختیار کی ہے ۔ایس اے ڈی کے این ڈی سے الگ ہونے کے بعد بی جے پی پہلی مرتبہ بڑے بھائی کے میں نئے اتحادیوں کے ساتھ میدان میں ہے ۔ کانگریس کے ایک فیصلے کی وجہ سے کیپٹن امریندر سنگھ نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا ، اس لیے ان کے لیے یہ انتخاب بھی وقار کا سوال ہے ۔ دوسری طرف ایس اے ڈی کے سینئر لیڈر مسٹر ڈھینڈسا پارٹی سے اختلافات کی وجہ سے الگ پارٹی بنا کر اور این ڈی اے کے ساتھ اتحاد کر کے اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ریاست میں 20 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے۔

Related Articles