رشبھ پنٹ کے چھکوں پر جشن منانے والی اروشی روٹیلا بھی ٹرولرز کے نشانے پر

ممبئی،؍اکتوبر۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ بدل دی۔میچ کے دوران کئی بھارتی فلمی ستارے بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے جن میں اکشے کمار، وویک اوبرائے ، پریتی زنتا اور اروشی روٹیلا شامل ہیں۔بھارت کی بیٹنگ کے دوران جب شروع میں چوکے چھکے لگ رہے تھے تو یہ تمام اداکار کافی خوش نظر آرہے تھے اور کیمرہ مین بھی ہر بڑی ہٹ پر بالی وڈ اداکاروں کو اسکرین پر دکھا رہے تھے۔ان ہی میں اداکارہ اروشی روٹیلا بھی شامل تھیں جو بھارتی جھنڈا اٹھائے کافی گرم جوشی سے اسے لہرا رہی تھیں اور شائقین کا جوش بڑھا رہی تھی۔ایک موقع پر رشبھ پنٹ بیٹنگ کررہے تھے تو اروشی کافی پرجوش ہوگئی تھیں۔ پنٹ نے ایک اوور میں حسن علی کو دو چھکے مارے اور وہ بھی ایک ہاتھ سے۔ کیمرہ مین نے نے ہر چھکے پر اروشی روٹیلا کو اسکرین پر دکھایا۔تاہم پنٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد اروشی کافی اداس نظر آئیں۔ علاوہ ازیں جب پاکستان کی بیٹنگ شروع ہوئی اور رضوان اور بابر نے لاٹھی چارج شروع کیا تو یہ بالی وڈ اداکار کہیں نظر نہیں آئے۔بھارت کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرولرز نے اکشے کمار و دیگر اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے حوالے سے دلچسپ پوسٹس کیں۔ ٹرولرز نے اروشی روٹیلا کو بھی نہیں بخشا اور ان کی بھی میمز بناڈالیں جن میں سے چند یہ ہیں۔خیال رہے کہ میڈیا میں ماضی میں اروشی روٹیلا اور رشبھ پنٹ کے درمیان معاشقے کی خبریں چلتی رہی ہیں تاہم دونوں کی طرف سے باقاعدہ کبھی اس بات کا اعتراف نہیں کیا گیا۔

Advertisement

Related Articles