بابر اعظم اسی طرح بیٹنگ کرتے رہے تو سارے ریکارڈز توڑ دیں گے: انضمام

کراچی،؍اکتوبر۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق اور سہیل تنویر نے بھارت کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت کا کریڈٹ کپتان بابر اعظم اور ٹیم انتظامیہ کو دے دیا۔جیونیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں پاکستان کی تاریخی جیت کا شاندار جشن منایا گیا۔اس موقع پر انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان اس کمبی نیشن کے ساتھ ٹورنامنٹ جیت سکتا ہے جب کہ اگر بابر اعظم اسی طرح بیٹنگ کرتے رہے تو سارے ریکارڈز توڑ دیں گے۔اس کے علاوہ سہیل تنویر نے کہا کہ شاہین آفریدی کو جتنا کریڈٹ دیا جائے کم ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی دبئی سے پروگرام کا حصہ بنے اور انہوں نے کہا کہ اب اگر چینی 250 روپے کلو بھی ہوجائے تو لوگ سوئیاں بناکر کھلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکشے کمار اور وویک اوبرائے آدھے میچ میں ہی واپس چلیگئے۔

Advertisement

Related Articles