برطانوی بحریہ کے سربراہ نے وارمیموریل پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، اکتوبر ۔ برٹش رائل نیوی کے سربراہ ایڈمرل سر ٹونی رڈاکن نے آج یہاں نیشنل وار میموریل میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ایڈمرل رڈاکن آج ہندوستان کے تین روزہ دورے پر یہاں پہنچے اور صبح نیشنل وار میموریل میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد وہ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ سے ملنے کے لیے ساؤتھ بلاک پہنچے۔ اس سے قبل انہیں ساؤتھ بلاک کے لان میں گارڈ آف آنر پیش کی گئی۔ایڈمرل رڈاکن کا ممبئی میں بحریہ کی مغربی کمانڈ کا دورہ بھی طے ہے جہاں وہ چیف آف کمانڈ ، وائس ایڈمرل آر ہری کمار سے بھی بات چیت کریں گے۔ اس دوران وہ برطانوی بحریہ کے طیارہ بردار جہاز ملکہ الزبتھ کا بھی دورہ کریں گے جو یہاں مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے آئے ہوئے دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو 2004 میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل کر کے ایک نئی جہت دی تھی۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے دوروں نے انہیں مزید تقویت دی۔ 4 مئی کو دونوں وزرائے اعظم نے ایک ورچول کانفرنس میں حصہ لیا تھا اور دونوں نے دوطرفہ تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کے لیے روڈ میپ 2030 اپنایا۔

Related Articles