پوتن نے مودی کو ہندوستانی شہریوں کو نکالنے میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی
نئی دہلی ، مارچ ۔ روس کےصدر ولادیمیر پوتن نے پیرکے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو یوکرین کے سومی میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے میں ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ۔ مسٹر مودی نے روس کے صدراور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان براہ راست بات چیت پر بھی زور دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسٹر پوتن نے ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کی یقین دہانی تب کرائی جب مسٹر مودی نے فون پر بات چیت کے دوران یوکرین کے سومی میں پھنسے ہندوستانیوں کو جلد از جلد نکالنے درخواست کی ۔ روس کے صدر اور مسٹر مودی کے درمیان 50 منٹ کی بات چیت ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا ’’دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر پوتن نے مسٹر مودی کو یوکرین اور روس کے مذاکرات کاروں کے درمیان بات چیت کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا ۔ ,مسٹر مودی نے روس کے صدرسے مسٹر زیلینسکی کے ساتھ ان کی ٹیموں کی جاری بات چیت کے علاوہ براہ راست بات چیت شروع کرنے پر بھی زور دیا ۔