فیس بک ملازمین کو جولائی2021 تک گھروں سےکام کرنے کی اجازت
نیویارک:جان لیوا اور خوفناک عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرمیں مختلف کمپنوں اور دفاتر نے ملازمین سے گھروں سے کام لینا شروع کردیا ہے۔ کچھ ممالک میں صورت حال بہتر ہونے پر ملازمین نے آفس جانا شروع کردیا ہے تاہم اب بھی کئی ملازمین گھروں سے ہی آفس کے کام سرانجام دے رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ نے اپنے ملازمین کو اب اگلے سال جولائی تک گھروں سے کام کرنے کا کہہ دیا ہے۔
فیس بک کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملازمین کو ایک ہزار ڈالر بھی آفس اخراجات کی مد میں دیئے جارہے ہیں۔
خیال رہے گوگل نے بھی حال ہی میں اپنے ملازمین کے لئے گھروں سے کام کرنے کے حوالہ سے اگلے سال جولائی تک کی توسیع کی تھی۔