سنسیکس دو دن میں 61 سے 62 ہزار
ممبئی ، اکتوبر۔کورونا کے بعد اقتصادی سرگرمیوں کی تیزی سے بحالی ، شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں بڑھتی ہوئی مانگ اور ہندوستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ ہر روز نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔ اسی تسلسل میں ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ کے لیے منگل کا اچھا دن ثابت ہوا جب بی ایس ای کا 20 شیئروں والا انڈیکس سنسیکس کھلتے ہی 62 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کر کے 62159.78 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس دوران نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس سی ) کا نفٹی بھی 18604.45 پوائنٹس پر کھلا۔گزشتہ ہفتے آخری کاروباری دن جمعرات کو سینسیکس 61 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا جو تب 61305.95 پوائنٹس پر تھا۔ دسہرہ کے موقع پر جمعہ کی چھٹی تھی۔ تو پیر کا پہلا تجارتی دن تھا اور آج دوسرا دن ہے۔ ان دو دنوں میں سینسیکس 61 ہزار پوائنٹس سے 62 ہزار پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس دوران نفٹی نے نہ صرف 18500 پوائنٹس کی سطح عبور کیا ہے بلکہ 18600 پوائنٹس کی سطح کو بھی عبور کرلیا ہے۔کل سینسیکس 61765.59 پوائنٹس پر تھا۔ آج سینسیکس تقریبا 390 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 62156.48 پر کھلا۔ تاہم اس کے بعد یہ نیچے 61964.41 پوائنٹس پر چلا گیا۔ اس کے بعد دوبارہ خریداری ہوئی اور یہ فی الحال 358 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 62123 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔این ایس ای کا نفٹی بھی 124 پوائنٹس بڑھ کر 18602.35 پوائنٹس پر کھلا۔ شروعاتی کاروبار میں ہی یہ 18534.65 پوائنٹس تک گر گیا ، لیکن اس کے بعد یہ خریداری کی بنیاد پر 18604.45 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی یہ 90 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 18567 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔