خطرناک حادثہ : زمینی تودہ گرنے سے 13 کی موت

کیرالہ میں ہورہی مسلسل بارش سے عوامی زندگی درہم برہم

کیرالہ:  ضلع کے  اڈوکی ضلع کے راج مالا میں مٹی کے تودے گرنے سے 13 افراد کی موت ہوگئی۔ اب تک 10 افراد کو بچایا جا چکا ہے۔ 70 سے  زائد افراد کے پھنسے ہونے کاخدشہ ظاہر کیاجارہاہے۔ یہ علاقہ  سیاستی مقام منار سے 25 کلومیٹر دور ہے ۔

جس جگہ یہ المناک حادثہ پیش آیاہے،  وہاں چائے کے باغانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی کالونی تھی۔زمینی تودہ گرنے سے پورا علاقہ زدمیں آگیاہے۔  ملبے میں مزدوروں کے 20 سے زیادہ مکانات بہہ گئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ بیشتر مزدور تمل ناڈو کے رہائشی تھے۔

عینی شاہد نے بتایا کہ اچانک وہاں بہت تیز آواز  ہوئی اور سب ختم ہوگیا۔  ایک عینی شاہد نے بتایا کہ جب مٹی کا تودے گرے تو ہم نے بہت تیز آواز سنی۔ اس کے بعد سب کچھ ختم ہوگیا۔ اور لوگ اپنی جان بچانے کے لئے ادھر بھاگ کر محفوظ مقامات کی تلاش کررہے تھے ، لیکن پانی اور ملبہ انہیں بہا لے گئے ۔
معلوم ہو کہ کیرالہ کے متعدد علاقوں میں گذشتہ چار دنوں سے موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ راج مالا  کے علاقے کو  جوڑنے والا  ایک پل بھاری بارش کی وجہ سے جمعرات کے روز گر گیا۔ جس سے وہاں پہنچنا کافی مشکل ہہورہا ہے ۔ ابھی تک 10 لوگوں کو بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

 

Related Articles