طلاق ہونے سے قبل ہی کم کارڈیشین 10 ارب کی جائداد کی مالک بن گئیں

لاس اینجلس،اکتوبر۔دنیا کی مقبول ترین ریئلٹی ٹی وی اسٹار 40 سالہ کم کارڈیشین تیسرے شوہر 43 سالہ کانیے ویسٹ سے باضابطہ طلاق ہونے سے قبل ہی 10 ارب 27 کروڑ روپے کی مالکیت کی جائیداد کی مالک بن گئیں۔کم کارڈیشین نے شوہر کانیے ویسٹ سے طلاق کے لیے فروری 2021 میں امریکی شہر لاس اینجلس کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔تاہم ان کی طلاق کی درخواست پر فیصلہ آنے سے قبل ہی وہ شوہر سے مذاکرات کی بدولت 6 کروڑ امریکی ڈالر اور پاکستانی 10 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کی جائیداد کی مالک بن گئیں۔امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘ نے اپنی رپورٹ میں شوبز ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کا مشترکہ 6 کروڑ امریکی ڈالر کا گھر کی ملکیت اداکارہ کو دے دی گئی ہے۔مذکورہ گھر میں کم کارڈیشین اور ان کے چاروں بچے فروری 2021 سے رہائش پذیر ہیں، تمام لوگ اس وقت سے گھر میں مقیم ہیں جب اداکارہ نے طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔اس سے قبل مذکورہ گھر 2014 میں کانیے ویسٹ نے خریدا تھا اور دونوں نے مل کر مذکورہ گھر کی تعمیر، تزین و آرائش کی تھی اور اب عدالت نے کم کارڈیشین کو گھر کا مالک قرار دے دیا۔اسی حوالے سے ’ٹی ایم زیڈ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عدالت کی جانب سے طلاق کا باضابطہ فیصلہ دیے جانے سے قبل ہی کم کارڈیشین خطیر مالیت کے گھر کی مالکن قرار دی گئی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کانیے ویسٹ کے ساتھ مشترکہ ملکیت کا مالک کم کارڈیشین کو قرار دیے جانے کے باوجود عدالتی دستاویزات اور کارروائیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ تاحال طلاق لینے کی خواہاں ہیں۔رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ مذکورہ پیش رفت سے قبل یہ افواہیں تھیں کہ ممکنہ طور پر کم کارڈیشین طلاق کی درخواست واپس لے لیں لیکن حالیہ عدالتی ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ طلاق حاصل کرنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔دوسری جانب سے فیشن میگزین ’ایلے‘ نے بھی بتایا کہ چند ہفتوں سے افواہیں تھیں کہ ممکنہ طور پر کم کارڈیشین طلاق کی درخواست واپس لے لیں گی مگر تازہ عدالتی ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ طلاق لینا چاہتی ہیں۔دونوں کے درمیان گزشتہ برس کے وسط میں کشیدگی سامنے آئی تھی اور کانیے ویسٹ کی جانب سے 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے دوران کم کارڈیشین کے حوالے سے قابل اعتراض باتیں کی گئی تھیں۔کانیے ویسٹ نے جولائی 2020 میں امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جانے کے بعد اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ انہوں نے ماضی میں کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھا۔کانیے ویسٹ نے ٹوئٹس میں لکھا تھا کہ ماضی میں جب ان کی اہلیہ ان کے ساتھی ریپر و گلوکار میک مل سے ملی تھیں تب انہوں نے اہلیہ کو طلاق دینے کا سوچا تھا، بعد ازان انہوں نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔شوہر کی جانب سے مذکورہ ٹوئٹ کیے جانے کے بعد کم کارڈیشین نے بتایا تھا کہ داصل ان کے شوہر ذہنی مسائل کا شکار رہے ہیں اور اب بھی وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔تاہم بعد ازاں ان کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے اور خبریں تھیں کہ دونوں اگست 2020 سے ہی الگ ہوگئے تھے، جس کے بعد فروری 2021 میں کم کارڈیشین نے طلاق کے لیے ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ نے 24 مئی 2014 کو اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد شادی کی تھی۔ان کے چار بچوں میں سے سب سے بڑی بیٹی نارتھ کی عمر 8 سال ہے جب کہ دوسرا بیٹا 6 سالہ سینٹ، 4 سالہ شکاگو اور3 سالہ پام شامل ہیں۔

15 P.S.I. 47
Entertainment

Related Articles