ایک دن میں پہلی بارریکارڈ 62 ہزار سےزائد نئےمریض
نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 62 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 20.27 لاکھ کو عبور کر چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسزکی تعداد چھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
یہ اطمینان کی بات ہے کہ اس عرصہ کے دوران 49769 افراد شفایاب ہونے سے جان لیوا وائرس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 1378106 لاکھ ہوگئی ہے۔
جمعہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میں پہلی بار کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 2027075 ہوگئی ہے اور886 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 41585 ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 67.98 فیصد اور اموات کی شرح 2.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
شفایابی کی شرح میں مسلسل اضافے کے باوجودملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے نئے کیسز میں 11883 عدد کا اضافہ ہوا ہے ، جس سے اس کی مجموعی تعداد 6،07،384 ہوچکی ہے۔ بہار میں سب سے زیادہ1887 ایکٹیوکیسز، آندھرا پردیش میں1740 اور اتر پردیش میں 1681 فعال کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہےجبکہ تمل ناڈو میں سب سے زیادہ 698 ، ناگالینڈ میں 52 اور جھارکھنڈ میں 32 عدد کی کمی واقع ہوئی ہے۔