آسٹریا کے وزیراعظم سبسٹین کرز نے استعفیٰ دے دیا

ویانا،اکتوبر۔ آسٹریا کے وزیراعظم سبسٹین کرز نے اپنے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیا ،انہوں نے وزیر خارجہ الیگزینڈر شالین برگ کو اپنے جانشین کے طور پر تجویز کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ایک پریس کانفرنس میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور اپنے اوپر لگے بدعنوانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئیانہیں جھوٹا قرار دیا۔ سبسٹین کرز اپنے خلاف اقتصادی اور بدعنوانی پراسیکیوٹر آفس (ڈبلیو کے ایس ٹی اے) کی تحقیقات کی وجہ سے دباؤ میں آگئے تھے ، ان کے اپنے اتحادی پارٹنر گرینز وائس چانسلر ورنر کوگلر نے انہیں عہدے کے لیے موزوں قرار نہیں دیا اور انہیں الٹی میٹم دیا تھاکہ اگر وزیراعظم سبسٹین کرز خود استعفیٰ نہیں دیتے تو اس کے نتائج کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے انہوں نے دیگر تمام جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی کیخصوصی اجلاس میں عدم اعتماد تحریک لانے کی دھمکی بھی دی تھی۔ وزیراعظم سبسٹین کرز پر اپوزیشن، اپنے اتحادیوں اور دیگر وفاقی ریاستوں کی طرف سے استعفیٰ دینے کا دباؤ بڑھ گیا تھا۔

Related Articles