آر بی آئی کے اعلانات کے بعد سینسیکس 550 پوائنٹ اچھلا
ممبئی،ریزرو بینک کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد جاری کردہ بیانات سے آج گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھنے کوملی اور بی ایس ای سنیکس 550 پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی میں 150 پوائنٹس سے زیادہ چڑھ گیا موافق مالیاتی پالیسی کی امید میں مارکیٹ میں صبح سے ہی خرید چل رہی تھی۔ سینسیکس 283.47 پوائنٹس پر چڑھ کر 37،946.80 پر کھلا اور 200 پوائنٹس سے زیادہ کی برتری میں تھا۔ ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانتا داس کے بیان کے بعد ، اچانک سینسیکس کا گراف بڑھ گیا اور 550 پوائنٹس سے بڑھ کر 38،221.40 ہو گیا۔
نفٹی بھی 84،05 پوائنٹس کی بڑھت میں 11،185.70 پوائنٹس پرکھلنے کے بعد 150 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 11،256.80 پوائنٹس پر آگیا۔
آئی ٹی ، ٹیک ، بینکنگ ، فنانس اور رئیلٹی گروپوں میں مزید تیزی آئی۔ آر بی آئی کے بینکاری نظام کو مستحکم کرنے ، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے اور ہاؤسنگ سیکٹر کو مضبوط بنانے کے اقدامات کا مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا۔ ہمہ جہت خریداری کے دوران سرمایہ کاروں نے درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاری کی۔