ملک میں ریکوری شرح بڑھ کر 98فیصد سے زیادہ

نئی دہلی، اکتوبر ۔ ملک میں کورونا انفیکسن کے یومیہ معاملات میں کمی اور اس بیمار ی کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے درمیان ریکوری شرح بڑھ کر 98فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری کا دائرہ مسلسل بڑھتا جارہا ہے اور اس کے آج شام تک 96 کروڑ کے اعدادو شمار کو پار کرلینے کی امید ہے۔صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح سات بجے تک 65لاکھ 86ہزار 92کووڈ ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں ٹیکہ کاری کل ملاکر 95کروڑ 89لاکھ 78ہزار ہوگئی ہے۔ آج شام تک اس کے 96کروڑ کا اعدادو شمار پار کرلینے کی امید ہے۔صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے منگل کی صبح جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 14,313نئے معاملات کی تصدیق کی گئی جس سے متاثرین کا اعداود شمار بڑھ کر تین کروڑ 39لاکھ 85ہزار 920ہوگیا ہے۔ اسی دوران 26,579مریضوں کے صحت یاب ہوجانے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 33لاکھ 20ہزار 057ہوگئی ہے۔ فعال معاملات 12,447کم ہوکر دو لاکھ 14ہزار 900رہ گئے ہیں۔ وہیں 181مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کا اعدادوشمار بڑ ھ کر 4,50,963 ہوگیا ہے۔ملک میں ریکوری شرح بڑھ کر 98.04فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملات کی شرح کم ہوکر 0.63فیصد پر آگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33فیصد پر برقرار ہے۔فعال معاملات میں کیرالہ اب بھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹو ں میں یہاں 9,664فعال معاملات کم ہونے سے انکی تعداد اب 1,02,012ر ہ گئی ہے۔ وہیں 16,576مریضوں کے صحت یاب ہوجانے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 46,73,442ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں سب سے زیادہ 84مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 26,342ہوگئی ہے۔مہاراشٹر میں فعال معاملات کم ہوکر 35,710رہ گئے ہیں جبکہ 36مزید مریضو کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 1,39,578ہوگئی ہیں اور کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 3,033بڑھ کر 64,04,320رہ گئی ہے۔تملناڈو میں فعال معاملات کم ہوکر 15,992رہ گئے ہیں اور 13مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 35,796ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 26,27,780مریض اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔شمال مشرقی ریاستی میزورم میں فعال معاملات کم ہوکر 14,381رہ گئے ہیں اور کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 92,822ہوگئی ہے جبکہ سات مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 363ہوگئی ہے۔کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملات 248کم ہونے سے انکی تعداد 9,935ہوگئی ہے۔ ریاست میں دس مزید مریضوں ک کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 37,895ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 29,33,570 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔آندھراپردیش میں 686فعال معاملات کم ہونے سے انکی مجموعی تعداد 7,258رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 20,36,048ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے دو مزید لوگوں کی مو ت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 14256ہوگئی ہے۔مغربی بنگال میں کورونا کے فعال معاملات 7649ہی ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے نومزید لوگوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد 18914ہوگئی ہے اور اب تک 15,50,380مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں فعال معاملات کم ہوکر 4196رہ گئے ہیں جبکہ یہاں دو مزید مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 3932ہوگئی ہے جبکہ 6,59,942لوگ اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔قومی دارالحکومت میں فعال بڑھ کر 369ہوگئے ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 14,13,760ہوگئی ہے جبکہ اس دوران اموات کی تعداد 25089پر ہی ہے۔چھتیس گڑھ میں کورونا کے نو فعال معاملات کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد اب 196ہوگئی ہے اور کورونا کو مات دینے والوں کی تعداد 9,91,788ہوگئی ہے۔ اس دوران کسی مریض کی موت نہیں ہونے سے اموات کی تعداد 13,570پر ہی ہے۔پنجاب میں فعال معاملات پانچ بڑھ کر 239ہوگئے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 5,85,134ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 16531ہوگئی ہے۔ گجرات میں فعال معاملات تین بڑھ کر 186ہوگئے ہیں او ر اب تک 8,15,890مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اموات کی تعداد 10086پر ہی ہے۔ بہار میں کورونا کے فعال معاملات ایک بڑھ کر 36ہوگئے ہیں اور اب تک 7,16,301لوگ کورونا سے ٹھیک ہوچکے ہیں اور اموات کی تعداد 9661پر برقرار ہے۔

 

Related Articles