رندھاوا نے رات گئے بین الاقوامی سرحد پر واقع پولیس چوکیوں کو چیکنگ کی
ڈیرہ بابا نانک ، اکتوبر۔ پنجاب کے نائب وزیراعلیٰ سکھجندر سنگھ رندھاوا نے پاک-ہند بین الاقوامی سرحد سے متصل پنجاب پولیس کے امرتسر (دیہی) ، بٹالہ اور گُردا سپور اضلاع کے چوکیوں کی کل رات اچانک چیکنگ کی۔ مسٹر رندھاوا نے رات گئے انٹرنیشنل بارڈر کے ساتھ اجنالہ ، ڈیرہ بابا نانک ، کلانور وغیرہ علاقوں میں پنجاب پولیس کے ناکوں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پنجاب پولیس کو مستعد رہنے کا حکم دیا اور کہا کہ سکیورٹی ، لاء اینڈ آرڈر کے معاملے نرمی برداشت نہیں کی جائے گی اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ مسٹر رندھاوا کے محکمہ داخلہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ریاست کی سلامتی ، امن و سکون اور ملک کی سالمیت کو برقرار رکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ مرکزی حکومت کا بی ایس ایف کا دائرہ 50 کلومیٹر تک بڑھانے کا فیصلہ ریاست کی پولیس فورس کو کمزور ثابت کرنے کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔ نائب وزیراعلیٰ نےساتھ ہی سرحدی علاقے کے پولیس افسران کو بھی خبردار کیا کہ سرحد پار سے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں اور اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ چیکنگ کے دوران اپنی ذمہ داری پوری کرنے والے پولیس اہلکاروں کو تھپتھپاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس اچانک پروگرام کے دوران پولیس کی جانب سے کی جانے والی لگن اور ایمانداری سے ڈیوٹی نبھانے سے پوری طرح مطمئن ہیں۔ان کے مطابق کچھ خودغرض عناصر اپنے مفاد کی خاطر بین الاقوامی سرحد کے ساتھ امن و امان اور قانون کی صورتحال کے بارے میں افواہیں پھیلا رہے ہیں لیکن پنجاب اور پنجاب کے عوام مکمل طور پر محفوظ ہیں۔مسٹر رندھاوا نے کہا کہ پنجاب نے مشکل وقت میں بھی مخالفین کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا اور اب تو پنجاب میں امن و امان کا ماحول ہے، جہاں تمام مذاہب ، ذاتوں ، علاقوں کے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں اور پنجابیوں نے پھوٹ ڈالنے واللی طاقتوں کو ہمیشہ منھ توڑ جواب دیا ہے۔ پنجاب محفوظ ہاتھوں میں ہے اور جب بھی ضرورت پڑی تو ہر قربانی دی جائے گی۔ پنجاب حکومت اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔