انجلینا جولی کی بچوں کے حقوق پر کتاب لانچ ہوگئی
لاس اینجلس،اکتوبر۔عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر انجلینا جولی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر بچوں کے حقوق پر ایک کتاب ’ نو یئور رائٹس اینڈ کلیم دیم ‘کو لانچ کر دیا ہے۔انجلینا جولی نیفوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اس نئی کتاب کا پوسٹر اور اس کے کچھ حصّے جو کہ اداکارہ کے پسندید ہ ہیں ، ان کی تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے اس پوسٹ میں اعلان کیا ہے ان کی یہ کتاب ’ نو یئور رائٹس اینڈ کلیم دیم ‘آج امریکا ، کینیڈا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شائع ہوگئی ہے۔اداکارہ نیکتاب کے بارے میں مزید بتایا کہ یہ کتاب دنیا بھر میں بچوں اور نوجوانوں کے حقوق کے کارکنوں کے تعاون سے لکھی گئی ہے ، اور یہ ایسے افراد اوران تمام بچوں کے لیے ہے جو اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کتاب آنے والے وقت میں مختلف زبانوں میں شائع ہوگی۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہر نوجوان کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور پرامن احتجاج میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے لیکن اس حقیقت کے باوجود کہ یہ ایک انسانی حق ہے ، عالمی سطح پر احتجاجی مارچ کرنے پر اکثر ریاست کی طرف سیپرتشدد ردعمل سامنے آتا ہے۔انجلینا جولی نے بتایا کہ’ نو یئور رائٹس اینڈ کلیم دیم ‘میں اس حوالیسے رہنمائی بھی موجودہیکہ اظہار رائے کی آزادی کے حق کا دعوی کیسے کیا جائے۔واضح رہے کہ انجلینا جولی نیکچھ عرصہ قبل ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر بچوں کے حقوق پر ایک کتاب ’ نو یئور رائٹس اینڈ کلیم دیم ‘ لانچ کرنے والی ہیں۔انہوں نے کتاب خریدنے کے خواہشمند افراد کے آن لائن آرڈرز کی بکنگ کروانے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک لنک بھی شیئر کیا ہے جہاں ان کی اس کتاب کو خریدنے کے لیے آرڈر کیا جاسکتا ہے۔