’محمد صلاح کے گول کو شائقین فٹبال اگلے 60 سالوں تک نہیں بھولیں گے‘

مانچسٹر،اکتوبر۔انگلش کلب بلیک برن کے سابق اسٹرائیکر کرس سَٹن کا کہنا ہے لیور پول کے اسٹرائیکر محمد صلاح ، رونالڈو اور میسی سے بہتر کھلاڑی ہیں۔ مانچسٹر سٹی کے خلاف محمد صلاح کے گول کی دھوم مچی ہوئی ہے،گزشتہ روز لیور پول کے منیجر جرگن کلوپ نے صلاح کے گول کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ شائقین فٹبال اسے اگلے 60 سالوں تک نہیں بھولیں گے۔اب انگلش کلب بلیک برن روورز کے سابق اسٹرائیکر کرس سٹن کا کہنا ہے کہ محمد صلاح کے ہم پلہ کوئی نہیں وہ اس وقت رونالڈو اور میسی سے بہتر کھلاڑی ہیں۔اس کے علاوہ انگلینڈ نیشنل ٹیم کے سابق کپتان ایلن شیئرر نے بھی مانچسٹر سٹی کے خلاف محمد صلاح کے گول کو پریمیئر لیگ دور کا بہترین گول قرار دے دیا۔واضح رہے کہ محمد صلاح انگلش پریمیئر لیگ میں اب تک165میچز میں 103 گول کرچکے ہیں۔

Related Articles