ممتا بنرجی گرچہ جیت گئی ہیں مگر میں مین آف دی میچ ہوں

بی جے پی امیدوار پرینکا تبریوال

کلکتہ, اکتوبر, بھوانی پور سے ممتا بنرجی کے مقابلے انتخاب ہارنے والی بی جے پی امیدوار پرینکا تبریوال نے شکست قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترنمول کانگریس کے تنظیمی طاقت کی جیت ہے۔ووٹنگ کے ریاست کے عوام نے دیکھ لیا کہ یہاں کس طریقے سے دھاندلی ہوئی اور ترنمول کانگریس کے لوگوں نے اقتدار اور تنظیمی طاقت کا فائدہ اٹھایا۔انہوں نے کہاکہ گرچہ ممتا بنرجی انتخاب جیتی ہیں مگر میں ’’مین آف دی میچ ہوں‘‘۔ پرینکا نے جس طریقہ سے ووٹنگ کے دن دھاندلی کی شکایت کی تھی ، وہ آج بھی اسی موقف کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے شکایت کی ، ‘ترنمول تنظیم کی طاقت سے جیت گئی ہے۔ لیکن آپ سب نے دیکھا ہے کہ یہ تنظیم الیکشن کے دن کیا کرتی ہے۔ جگہ جگہ دھاندلی ، جعلی ووٹروں کو ووٹ کے لیے لانا سب کچھ تھا۔ پرینکا نے تاہم مزید کہا کہ میں بھوانی پور نہیں چھوڑوں گی۔ میں بھوانی پور کے لوگوں کے ساتھ رہوں گی۔پرینکا نے کہا کہ میں مین آف دی میچ ہوں۔ کیونکہ ممتا بنرجی کی بے پناہ طاقت کے خلاف کھڑی ہونے کے باوجود مجھے 25 ہزار سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ میں اپنا کام جاری رکھوں گا۔اس کے بعد بھوانی پور سے شکست خوردہ بی جے پی امیدوار نے فیس بک پر ایک پوسٹ بھی کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں اپنی پارٹی کی قیادت اور عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ میں محسوس کرتی ہوں کہ حکمران کیمپ کی مسلسل دھمکیوں کی وجہ سے جمہوری حقوق کا تحفظ نہیں ہو سکا۔ میں عوام کے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرتی رہوں گا۔ میں لوگوں کی طرف سے آواز اٹھانا نہیں چھوڑو ں گی ‘۔ ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے نہ صرف اپنی پوری طاقت جھونک دی تھی ، بلکہ کئی مرکزی وزراء بھی انتخابی مہم میں آئے۔ اس کے باوجود بی جے پی ممتا بنرجی کو یہاں روکنے میں ناکام رہی اور ریکارڈ ووٹوں سے جیت حاصل کی ۔یہاں تک کہ بی جے پی نے 2021 کے اسمبلی انتخابات میں بھوانی پور کے جن دووارڈوں میں جیت حاصل کی تھی وہاں بھی انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Related Articles