کووند، وینکیا اور مودی نے ایسٹر کی مبارکباد پیش کی

نئی دہلی، اپریل۔صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور کئی دوسرے لیڈروں نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں بالخصوص عیسائی برادری کو مبارکباد دی۔اپنے پیغام میں مسٹر کووند نے کہاکہ سب کو ایسٹر مبارک ہو! ایسٹر، یسوع مسیح کی دوبارہ دریافت کا جشن منانے کا ایک موقع ہے جو ہمیں معافی، قربانی اور محبت کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے۔ خدا کرے کہ یسوع کی تعلیمات سب کو انسانیت کے فائدے کے لیے مل کر کام کرنے کی ترغیب دے۔مسٹر نائیڈو نے کہاکہ ایسٹر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ محبت نفرت سے زیادہ طاقتور ہے اور یہ کہ اچھائی ہمیشہ برائی پر جیت جائے گی۔ آئیے ہم سب کے تئیں مہربانی اور ہمدردی کے ساتھ ایسٹر منائیں۔ایسٹر کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو عیسیٰ مسیح اور سماجی انصاف کے لیے ان کی گزارش کو یاد کیا۔مسٹر مودی نے ٹویٹر پر لکھا، ’’ ایسٹرکی مبارکباد! ہم یسوع مسیح کے خیالات اور نظریات اور سماجی انصاف کے ساتھ ساتھ ہمدردی پر ان کی گزارش کو یاد کرتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ ہمارے معاشرے میں خوشی اور بھائی چارے کا جذبہ آگے بڑھے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے ٹویٹ کیا’ایسٹر کے موقع پر سب کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔ ہم آج بھگوان یسوع کی تعلیمات کو یاد کرتے ہیں، جو محبت، ہم آہنگی اور امن سے بھرپور ایک شاندار دنیا کی تعمیر کی طرف ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے بھی اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، ایسٹر کے موقع پر سب کو میری نیک خواہشات۔ خدا کرے کہ یسوع مسیح کی تعلیمات ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی، محبت اور ہمدردی کے جذبے کو آگے لے جائیں۔

Related Articles