وزراء کے گروپ نے ایئر انڈیا کو ٹاٹا کے حوالے کرنے کو منظوری دی

نئی دہلی ، کتوبر۔دیوالیہ ہونے کے دہانے پر سرکاری ملکیت والی ایئر لائن ایئر انڈیا کو وزراء کے گروپ نے ٹاٹا سنس کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس معاملے سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ ایئر انڈیا کے لیے ٹاٹا سنس کی بولی وزیر داخلہ ایت شاہ کی سربراہی میں وزراء کے گروپ کے سامنے رکھی گئی تھی ، جسے منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے لیے اسپائس جیٹ کے مسٹر اجے سنگھ نے ذاتی سطح پر بولی لگائی تھی۔ حالانکہ اس بابت ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے ، لیکن ایک یا دو دن میں حکومت اس حوالے سے معلومات دیے جانے کا امکان ہے۔سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے لیے ٹاٹا سنس نے سب سے اونچی بولی لگائی تھی ۔ ٹاٹا سنس کی جانب سے اس کے لیےحکومت کی جانب سے مقرر کردہ کم از کم بولی سے تقریبا ً تین ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی بولی لگائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ایئر لائن کی بنیاد ٹاٹا گروپ جے آر ڈی ٹاٹا نے سال 1932 میں رکھی تھی لیکن بعد میں اسے قومیا (نیشنلائز) لیا گیا تھا ۔ اب تقریباً 67 سال کے بعد یہ ایئر لائن دوبارہ ٹاٹا کے حوالے کی جانے والی ہے۔ اگر ذرائع کی مانیں تو اس معاہدے کو دسمبر تک حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔

Related Articles