اتراکھنڈ کے نشان زد اہم مقامات پر جی او تھرمل کا استعمال ہوگا

دہرہ دون، نومبر۔ اتراکھنڈ کے بدری ناتھ سمیت اہم نشان زد مقامات پر گرین انرجی کے طورپر جی او تھرمل کا استعمال کیا جائے گا۔ جمعہ کو اس سلسلہ میں آئس لینڈ سفارتخانہ کا وفد دہرہ دون میں وزیر توانائی ڈاکٹر ہرک سنگھ راوت سے ملاقات کی۔ وفد نے اپنے تجربات پر مبنی جی او تھرمل کے ریاست میں استعمال کی تجویز رکھی۔میٹنگ میں وزیر توانائی ڈاکٹر راوت نے اسے پائلٹ پروجیکٹ کے طورپر نافذ کرنے کے لئے کہا۔ اس سلسلہ میں واڈیا انسٹی چیوٹ کی طرف سے سروے اور ایسرچ کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ تکنیکی ٹیسٹ کرکے جائزہ پیش کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ میں آئس لینڈ تکنیکی اور مالی مدد بھی فراہم کرے گا۔ بدری ناتھ میں گرم پانی اور تپت کنڈ کا ذریعہ دستیاب ہے جس کا استعمال کرکے بدری ناتھ مندر کمیٹی، دھرمشالہ میں بجلی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ آئس لینڈ میں جی او تھرمل کے طورپر 30فیصد توانائی بجلی کااستعمال کیا جاتا ہے۔ گرم پانی، تپت کنڈ کی بنیاد پر اس توانائی کی پیداوار کی جاتی ہے۔ اتراکھنڈ میں واڈیا انسٹی چیوٹ نے اپنی سروے رپورٹ میں 64مقامات پر اس طرح کی بجلی کی پیداوار کا امکان ظاہر کیا۔ اس موقع پر توانائی سکریٹری سوجنیا، ڈائرکٹر اریڈا دیپک راوت، آئس لینڈ کے سفیر گوڈانی بریگاسان، ڈپٹی چیف مشن سگتھور، چیرمین انڈو آئس ڈینک بزنس ایسوسی ایشن پرسون دیوان سمیت دیگر محکمہ جاتی افسران موجود تھے۔

Related Articles